بیجنگ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان انڈر19 ٹیم کا دیوار چین، ’برڈز نیسٹ‘ کا دورہ،پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کو پہلے ایک ساتھ تاریخی دیوار چین کی سیر کرائی گئی۔ چین اور افغانستان کے خلاف یوتھ فرینڈشپ کرکٹ سیریز کھیلنے کے لیے چین میں موجود پاکستان انڈر۔19 ٹیم نے بیجنگ میں خوب سیر کی۔پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کو پہلے ایک ساتھ تاریخی دیوار چین کی سیر کرائی گئی ۔ کھلاڑیوں نے تصاویر، سیلفیز اور یادگاری گروپ فوٹو بھی بنوایا۔اس کے بعد جونیئر ٹیموں کو بیجنگ کے اولمپکس سٹیڈیم 'برڈز نیسٹ کا بھی دورہ کیا اور شہرہ آفاق اولمپکس سٹیڈیم میں تصاویر بنوائیں۔