لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،کرائم رپورٹر ) حکومت پنجاب نے طارق محمود جاوید ڈائریکٹر عجائب گھر کو تبدیل کر کے چیئر مین پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف لیکویڈیشن تعینات کر دیا ۔ کیپٹن( ر ) ظفر اقبال ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پیٹرول کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجا ب لگا دیا گیا ۔ لاہور کے دو سابق سی سی پی او بی اے ناصر اور ذوالفقار حمید کو وفاق رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ، ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید اور ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاجبکہ کامیاب بولی دہندہ کی جانب سے روٹی پلانٹ وقف رقبہ کا قواعد کے برعکس ازخود قبضہ حاصل کرنے کے معاملہ کاڈراپ سین ہو گیا ۔ روزنامہ 92 نیوز کی نشاندہی پر چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ نے نوٹس لیا جس کے بعد مذکورہ وقف پراپرٹی کا قبضہ واپس حاصل کرنے کے بعد متعلقہ علاقہ راوی روڈ کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لاہور ون ملک انوارالحق کو تبدیل کر دیا گیا جبکہ چیئر مین متروکہ وقف املاک بورڈ کی پیشگی اجازت کے بعد ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن رشنا فواد نے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے ۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ملک انوارالحق اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لاہور ون کو تبدیل کر کے حسن ابدال ،عبد المتین بھٹی اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر حسن ابدال کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر لاہور ون ،شاہد علی، اے پی ایس(اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری) کراچی کو اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کردیا گیا ۔ شاہد علی اپنی نئی ذمہ داریوں کا چارج سعید احمد قریشی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سنبھالیں گے ۔ عاصم اعجاز ، اے ایس او(اسسٹنٹ سیکورٹی آفیسر) کو سیکورٹی سیل لاہور سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر قصور لگا دیا گیا ۔ محمد اکرم جوئیہ اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر سے قصور کے اسسٹنٹ ایڈمنسٹریٹر کی اضافی ذمہ داریاں واپس لے لی گئی ہیں۔ تبادلے