لبلن (ویب ڈیسک)کورونا وائرس کی وجہ سے حال ہی میں کار ریس کے مداحوں نے سماجی فاصلے کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ریس دیکھنے کیلئے ایک الگ ہی حکمت عملی اپنائی۔پولش شہر لبلن میں کار ریس کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ ڈرائیور کو سپورٹ کرنے اور ریس دیکھنے کے لیے 21 کرینیں کرائے پر لے لیں۔ مداحوں نے تعمیراتی کاموں میں استعمال ہونے والی 21 کرینوں پر بیٹھ کر کار ریس دیکھی اور اپنے پسندیدہ ڈرائیوروں کو سپورٹ بھی کیا۔کورونا وائرس کی وجہ سے ارینا میں صرف 25 فیصد مداحوں کو بیٹھنے کی اجازت تھی۔