اسلام آباد ( آن لائن) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے طبیعت خرابی کے باعث اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت نہیں کی، ان کی جگہ بی این پی کا وفد شریک ہوا۔ بی این پی (مینگل) کے رہنما اسرار اﷲ زہری نے کہا فلائٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد نہیں پہنچ سکا، تاہم اپوزیشن کے موقف کو میری تائید حاصل ہے ۔