ٹوکیو(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے ایک ہسپتال سے بھی غیر متحرک پھیپھڑوں سے پیدا ہونے والے بچے کو تین ماہ بعد گھرجانے کی اجازت دے دی گئی۔مذکورہ بچہ ریاست عجمان میں فلپائن اور گھانا سے تعلق رکھنے والے جوڑے کے ہاں وقت سے کئی ماہ قبل پیدا ہوا تھا اور اس وقت بچے کا وزن محض 520 گرام یعنی آدھا کلو سے تھوڑا سا زیادہ تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا کے دوسرے کم وزن ترین بچے کو جنم دینے والی خاتون کا ایک بچہ ان کے بلڈ پریشر کی وجہ سے پیدائش سے قبل ہی مر چکا تھا اس لیے ڈاکٹرز نے انہیں حمل کے ساتویں مہینے آپریشن کرانے کا مشورہ دیا۔غیر متحرک پھیپھڑوں اور محض 520 گرام وزنی بچے کو ڈاکٹرز نے آئی سی یو میں رکھ کر ڈرپ اور ٹیوب کے ذریعے مطلوبہ خوراک فراہم کی جب بچے کی عمر 34 ہفتے ہوئی تو اسے ڈسچارج کردیا گیا۔حال ہی میں بچے کو ڈسچارج کرکے والدین کے حوالے کردیا گیا، بچے کا وزن سوا ایک کلو سے بڑھ چکا ہے اور وہ ایک صحت مند بچے کی طرح بن چکا ہے ۔