سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) فریب دہی سے جعلی دستخط او ر انگوٹھے لگو کر جعلی دستاویزات بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق کالج روڈ کے رہائشی نذیر احمد اور اس کی بیٹی فرحت شبیر زوجہ محمد شبیر کے نام سے جعلی کاغذات تیا رکرکے جعلی انگوٹھے اور دستخط کر کے ملزمان عبدالرزاق ،عبدالغفار اور ذوالفقار نے اراضی فروخت کر نے کی کوشش کی اطلاع ملنے پر محمد نذیر نے ملزمان کے خلاف دھوکہ دہی اور جعلسازی کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔