تہران ( نیٹ نیوز ) ایران نے روسی خاتون صحافی یولیا یوزک کو رہا کیا ہے ۔ یوزک کو ایرانی حکام نے 2 ہفتے پیشتر تہران پہنچنے پر حراست میں لیا۔ تہران میں روسی سفارت خانے کی طرف سے جاری ایک بیان میں یولیا یوزک کی رہائی کی تصدیق کی ہے ۔سفارتخانے نے مزید کہا کہ روسی وزارت خارجہ اور تہران میں روسی سفارت خانے کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ایران نے روسی شہری یولیا یوزک کی رہائی کا فیصلہ کیا۔سفارتخانے کے مطابق یوزک گز شتہ صبح ماسکو واپس روانہ ہو گئی ہیں۔