پشاور(سٹاف رپورٹر،نیٹ نیوز)طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 22 اگست کو طورخم سے ایک افغان ایجنٹ کو گرفتار کیا۔افغان ایجنٹ عمر دائود کے پاس افغان پاسپورٹ بھی تھا جو 5 بار بھارت بھی جا چکا ہے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ عمر دائود افغان اور بھارتی ایجنسیوں کے لیے کام کر رہا تھا، اس سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ملزم کے خلاف دھوکہ دہی ، فراڈ اور قومی اداروں کے خلاف زہر اگلنے کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جس نے ملزم کو مزید تفیش کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے ۔