اسلام آباد (سپیشل رپورٹر،وقائع نگار،نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے بھارت امن سے رہے اور ہوش کے ناخن لے ،پاکستانی عوام اور افواج تیارہیں،بھارت نے کوئی بھی جارحیت کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا،ہم نے صبر کادامن چھوڑا نہ چھوڑیں گے ،اپنے دفاع کا بھرپورحق رکھتے ہیں ،امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھاجائے ،پاکستان مسلمانوں پرظلم اورقتل عام پرہرگزخاموش نہیں رہیگا۔ایک انٹرویواور ٹویٹ میں انہوں نے کہابھارت کے ارادے اچھے دکھائی نہیں دیتے ،دنیا بھارتی جارحانہ اور امن دشمن پالیسیوں کا نوٹس لے تاکہ خطے میں کشیدگی کو بڑھنے سے روکا جا سکے ، چینی فوج کے ہاتھوں بھارتی فوج کو شرمناک رسوائی ہوئی، بھارت متنازعہ علاقے میں فضائی پٹی بنانے کی کوشش کراورخطے کے امن کے ساتھ کھیل رہا ہے ،بھارت کو ڈائیلاگ کا طریقہ اپنا کر معاملہ سلجھانا چاہیے ۔بھارت کا نیپال کے ساتھ رویہ بھی درست نہیں،بھارت افغانستان کی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کر اورمتنازعہ علاقوں میں تعمیراتی کام ،سڑکیں اور فوجی بنکرز بنا رہا ہے جو اس کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے ،مذاکرات کا تعین بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بھارتی افواج کے سربراہوں سے ہونے والی میٹنگ کے بعد لگایا جا سکے گا کہ بھارت کے خطے کے امن کو تباہ کرنے کے عزائم کیا ہیں؟، بھارتی عوام بھی حکومتی پالیسیوں سے نا خوش ہے ۔ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی طرف سے اسلامو فوبیا کی روک تھام کی ضرورت سے اتفاق اور اسلامی تعاون تنظیم کے آزاد مستقل انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے ایسے واقعات کی مذمت کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کابیان خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے ،کوروناکومسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے ۔