لاہور( اپنے سٹاف رپورٹر سے ) ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے بین الاقوامی زمین کے دن (ارتھ ڈے ) کے حوالے سے چڑیا گھر لاہور اور چیئرنگ کراس کے مقام پر صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا اس موقع پر شہریوں میں آگاہی مواد کے ساتھ ساتھ خصوصی کاغذ کے بنے ہوئے لفافے تقسیم کیے گئے جن کا مقصد دوران سفر کھانے پینے والی اشیا کے ریپیرز اور گاڑیوں میں کچرا وغیرہ ان لفافوں میں ڈال کرکو ڑے دان تک پہنچانا تھا۔ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خالد نذیر نے ارتھ ڈے پر چڑیا گھر لاہور میں آنے والے شہریوں کا خاص طور پر پیغام پہنچاتے ہوئے کہا کہ وہ کاغذ کے بنے ان لفافوں کا دوران سفرپیدل یا گاڑیوں میں استعمال ہونے والی کھانے پینے کی اشیاء کے ریئپیرز ڈال کر اس کوڑا کرکٹ کوکوڑے دان تک پہنچائے ۔ خاص طور پر چڑیا گھر میں پلاسٹک بیگ کی بجائے ان کاغذ کے لفافوں کا استعمال اس لیے بھی فائدہ مند ہے کہ یہ جانوروں کے لیے نقصان دہ نہیں ہو گا پلاسٹک بیگ کے نگل لینے کی وجہ سے چڑیا گھر کے بہت سے جانوروں کو جانی نقصان پہنچ چکا ہے ۔سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور کا کہنا تھا کہ لاہور ہمارا گھر ہے اور اسکی صفائی و خوبصورتی کو قائم رکھنا تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے ۔ سربراہ کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ جمیل خاور، ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن رحمان راشد اور محمد عمیر خان سمیت ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن سکھیرا اور کوہاٹ سیمنٹ کی جانب سے کاشف ظفر نے شرکت کی۔ شرکاء کی جانب سے آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گے ا اور لاہور چڑیا گھر میں پودے بھی لگائے گئے ۔