بنگلور(شوبز ڈیسک )اعصابی بیماریوں میں مبتلا بھارتی اداکار فراز خان انتقال کرگئے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پوجا بھٹ نے فراز خان کے انتقال کی تصدیق کی۔ اعصابی اور سینے کے انفیکشن میں مبتلا ہونے والے اداکار فراز خان بنگلور میں واقع ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل تھے ۔پوجا بھٹ نے اپنے ٹویٹ پر لکھا کہ ’میں بہت بھاری دل کے ساتھ یہ خبر سُنا رہی ہوں کہ فراز خان ہمیں چھوڑ گئے ہیں۔