لاہور(شوبز ڈیسک) ورثہ آڈیٹوریم تھیٹرمیں سٹیج ڈرامے ’’دنیا رنگ رنگیلی‘‘میں اداکارہ مدھونے اپنی شاندار پرفارمنس سے شائقین کے دل جیت لئے ۔ شائقین مدھو کی ڈانس پرفارمنس پر دیوانہ وار ناچتے رہے ،اورخوب داددی،اداکارہ مدھونے بتایا کہ شائقین کی فرمائش پر کچھ نئے آئٹم سونگزتیارکئے ہیں جنہیں میرے پرستارمدتوں یادرکھیں گے ،اس ڈرامے کو مدھوپروڈکشن اورورثہ اینڈکمپنی کے زیراہتمام دکھایا جارہا ہے ،ڈرامے کے رائیٹر،ڈائریکٹرراجا مشتاق ہیں۔ ،جبکہ کاسٹ میں اداکارہ مدھو ،انورماہی،شکیل چن،گوگا جی،سحرملتانی،مائرہ خان،پلک شہزادی،نکھارشاہ،علی گلریز،عثمان پٹاخہ،رانی خان،کاکاراہی اور ایزی لوڈشامل ہیں۔