لاہور(شوبز ڈیسک)ترکش سیریز ارطغرل غازی کے سحر میں پوری پاکستانی عوام ہی مبتلا ہے۔ ارطغرل کی اہلیہ ’حلیمہ سلطان‘ کا کردار ادا کرنے والی ترکش اداکارہ ایسرا بلجیک کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایسرا کے چہرے کے نقوش پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول سے مشابہہ ہیں۔علیزے گبول پاکستانی فلم میں اداکاری کر چکی ہیں۔