کراچی (کلچرل رپورٹر) ڈرامہ کوئین پروڈکشن ارمان تیجانی اور احمد مجید اگلوریا کی ہدایت کاری میں آگاتھا کرسٹی کے لکھے گئے تھیٹر پلے 'اور پھر وہاں کوئی نہیں تھا' یا (And Then There Were None ) پیش کرنے کے لیے تیار۔اس پلے میں 10 اجنبیوں کی کہانی ہے جن کے درمیان یکسانیت نہیں ہوتی اور انہیں ایک جزیرے پر قائم قلعے میں نامعلوم شخص کی جانب سے جھانسہ دے کر مدعو کیا جاتا ہے ۔عشائیے کے دوران وہاں موسیقی بجنے لگتی ہے اور غائب میزبان کی جانب سے ہر شخص پر ایک راز چھپانے کا الزام لگایا جاتا ہے ۔ اس ہی رات ایک مہمان خطرناک زہر سے مردہ حالت میں پایا جاتا ہے ۔ان تمام افراد میں کشیدگی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب زندہ بچنے والے افراد کو معلوم ہوتا ہے کہ قاتل ان ہی میں سے ایک ہے اور وہ دوبارہ حملے کی تیاری کر رہا ہے ۔اس پلے کو 1940 میں لکھا گیا تھا جسے دنیا بھر میں کئی مرتبہ پرفارم کیا جاچکا ہے ۔ جبکہ ایک بالی وڈ کی فلم اور پی ٹی وی اور بی بی سی سمیت کئی چینلز کے شو بھی اس پلے سے متاثر ہوکر بنائے جاچکے ہیں۔