مکرمی !لاہور میں سال میں دو ، تین مرتبہ مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں سے بچے اور بچیاں انٹرن شپ کرنے آتے ہیں۔ ان میں میڈیا سٹڈیز ، پولیٹیکل سائنس اور انٹرنیشنل ریلیشن کے طلباء شامل ہیں۔ ماسٹرز کی ڈگری مکمل کرنے کے دوران انہیں متعلقہ اداروں میں ڈیڑھ سے دو ماہ کی انٹرن شپ کرنا ضروری ہوتی ہے۔ گوجرانوالہ، گجرات، ناروال، ساہیوال ، سرگودھا اور ایسے ہی دیگر اضلاع سے طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کیلئے لاہور بھیجا جاتا ہے ۔ اس ضمن میں ، بھیجنے والے تعلیمی ادارے نہ تو طلباء کی سہولت دیکھتے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی سہولت فراہم کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں۔ طلباء کو جو بھی کرنا ہوتا ہے ، اپنی مدد آپ کے تحت کرنا ہوتا ہے ۔ دوسری جانب ، انٹرن شپ کا موقع بھی انہیں گویا احسان چڑھا کر دیا جاتا ہے ، حالانکہ یہ اَن پیڈ (بلامعاوضہ) انٹرن شپ ہوتی ہے ۔ اس حوالے سے اقدامات کیے جائیں ۔ (محمد نورالہدیٰ)