بڈاپسٹ (این این آئی)سعودی عرب کے وزیرِ مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کے بیانیے میں تضاد اور دوغلا پن ہے ایک مذاکرات کی بات دوسری طرف پیٹھ میں خنجر بھی گھونپ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا تہران کا آئین انقلاب برآمد کرنے کا حامی ہے سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس بات پر زور دیاہے کہ ایرانی ملیشیا خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے ایرانی حکومت اپنے انقلاب کو پڑوسی ممالک کو برآمد کرنا چاہتی ہے ۔ ایران توسیع پسندانہ نظریات پر چل رہا ہے ۔