کراچی (کلچرل رپورٹر)انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈ جو پرہجوم ستاروں کی محفل کے طور پر معروف ہے اور جو پاکستان کا سب سے بڑا آزاد انٹرنیشنل پاکستانی شوبز ایوارڈ ایونٹ ہے ۔ 9نومبر 2019بروز ہفتہ مانچسٹر میں منعقدہ ہونے جارہا ہے اس تقریب میں پاکستان کے تمام انٹرٹینمنٹ ٹی وی چینلوں اور بڑی فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان متوقع ہے ۔ پہلا انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈ ستمبر2017ء میں لندن میں منعقد ہوا جب کہ دوسرے ایوارڈز گزشتہ سال لندن میں منعقد کئے گئے ۔