ہارون آباد،فقیر والی(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) ہارون آباد فقیر والی حلقہ این اے 169میں پولنگ کا آغاز ٹھیک آٹھ بجے شروع ہو گیا اور بغیر تعطل کے شام 6بجے تک جاری رہا۔اس حوالہ سے ضلعی پولیس آفیسر مسنصر فیروز اور ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے اور ڈی سی دفتر میں قائم کنٹرول روم کے زریعے لمحہ بہ لمحہ انتظامات کی نگرانی کی جا تی رہی جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ایس ڈی خالد اور ڈی پی او بہاولنگر مستنصر فیروز نے سیکورٹی کے حوالہ سے انتظامات کے لئے ہارون آباد سمیت ضلع بھر کے پولنگ اسٹیشنز کے دورے بھی کئے جبکہ ایلیٹ فورس سمیت پولیس کے موٹر سائیکل اسکوڈ بھی گشت کرتے رہے اس موقع پر فوج کے جوانوں نے بھی انتہائی زمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دئیے اور عوام نے بھی پاک آرمی کے جوانوں سے محبت کے اظہار کے لئے پھولوں کے گلدستے انہیں پیش کئے بعض مقامات پر بزرگ خواتین وشہری پاک آرمی کے جوانوں کے ماتھوں پر بوسہ دیکر پاک آرمی سے محبت کا اظہار کرتے رہے تاہم ہارون آباد آباد میں پولنگ نہایت امن وامان سے اپنے مقررہ وقت تک جاری رہی تاہم بعض پولنگ اسٹیشنوں پر پانی کی عدم دستیابی کی شکایات موصول ہوئی ہیں۔