لاہور/گگو منڈی (جنرل رپورٹر،کر ائم رپو رٹر ،نامہ نگار)صوبائی دارالحکومت کے علاقوں کوٹ لکھپت ، بیدیاں روڈ اور بھٹہ چوک میں باؤلے کتوں کے کاٹنے سے 28 افراد زخمی ہو گئے جنہیں لاہور جنرل ہسپتال لایا گیا ، جہاں انہیں حفاظتی ویکسین لگائی گئی اور حالت سنبھلنے پر انہیں ڈسچارج کر دیاگیا۔صرف کوٹ لکھپت کے علا قہ قینچی میں پاگل کتے نے بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد کو کاٹ لیا،زخمیوں میں ارم، عثمان، نور فاطمہ، نائلہ، محمد زبیر، حلیمہ،محسن، محمد انس، ولید، نور فاطمہ، زینب، رمضان، عمیر، عبداﷲ، صہیب، عروج، احمد، پرویز، شہروز اور شوکت شامل ہیں۔اہل علاقہ نے انتظامیہ سے ملکر آوارہ 15 پاگل کتو ں کو ہلاک کر دیا، بیدیاں روڈ سے 3 اور بھٹہ چوک سے 2زخمی لائے گئے ۔ادھر گگو منڈی کے نواحی گاؤں519۔ای بی کے رہائشی گلی میں کھیلتے 6سالہ بچے احمد حسن کوآوارہ کتوں نے کاٹ کرزخمی کردیا جس کوتحصیل ہیڈکواٹرہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں اس کاعلاج جاری ہے ۔شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔