لاہور (سپیشل رپورٹر )پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ پولیس لائنزمیں دو ہفتوں پر محیط'' محرر کورس '' کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ سول لائنز ڈویژن کے 225 ،انویسٹی گیشن ونگ کے 65 اور سکیورٹی ڈویژن کے 122 پولیس اہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی گئی۔ فائر پریکٹس کے دوران اہلکاروں کو بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 رائونڈ فائر کروائے گئے ۔ پیشی شہبازشریف، حمزہ شہباز، راجہ پرویز اشرف اور سرچ آپریشن سمیت دیگر اہم سکیورٹی پوائنٹس اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1220 سے زائد اہلکار روانہ کئے ۔ احتجاج وکلاء و اساتذہ سمیت احتجاج کے مختلف مواقع پر اینٹی رائٹ فورس نے 2696 مظاہرین کو پرامن طریقے سے منتشر کیا جبکہ 3 اہم شاہراہوں کو کلیئر کروایا گیا۔