بیروت (این این آئی)لبنان کے دارلحکومت بیروت میں امریکی سفارتخانے نے ملک میں جاری پرامن مظاہروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ لبنان میں عوام کی جانب سے انقلابی تحریک جاری ہے ۔ ملک کے شمال میں واقع علاقے عکار سے انقلابی جلوس روانہ ہوا۔ ملک کے شمال سے جنوب تک پہنچنے کے دوران یہ جلوس 12 مقامات کو عبور کرے گا۔ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ لبنانی عوام کے پرامن اور قومی وحدت کی علامت کے مظاہروں کی حمایت کی جائے گی۔اس سے قبل امریکی محکمہ خارجہ نے لبنان کی تمام جماعتوں سے نئی حکومت کے قیام میں مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔