نیویارک(ویب ڈیسک) ایک نئی تحقیق کے مطابق جس طرح درختوں کے تنے میں دائرے موسم اور خود درخت کا احوال بتاتے ہیں عین اسی طرح دانتوں کی سطح پر آڑھی ترچھی لکیریں پوری زندگی کی کہانی بیان کرسکتی ہیں۔ اس طرح دانت ہماری زندگی کی داستان بیان کرتے ہیں۔ نیویارک یونیورسٹی میں دندانی بشریات کے ماہر پروفیسر پاؤلو کیریٹو کہتے ہیں کہ دانت کو جسم کا خاموش اور مردہ حصہ نہ سمجھئے ۔ ان میں جسمانی نشوونما اور دیگر کیفیات کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے۔ خردبین سے دیکھنے پر لوگوں کی پیدائش، خواتین میں سن یاس یا مینوپاز، بیماری اور دیہات سے شہروں تک منتقلی کا بھی انکشاف ہوا ہے ۔