ملتان(سپیشل رپورٹر) گورنمنٹ شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال ملتان میں آنے والے ضعیف مریض کو سٹریچر نہ ملنے پر دشواری کا سامنا کرنا پڑا ۔ اندرون شہر سے لائے گئے مریض رمضان کے لواحقین نے بتایاکہ سٹریچر نہ ملنے کے باعث ہمارا بزرگ مریض ایک گھنٹے تک سڑک پر تڑپتا رہا۔ ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت مریض کو ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا۔اس سلسلے میں ایم ایس ڈاکٹر نبیل سلیم نے روزنامہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہسپتال میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، ہسپتال سے نکالے گئے ڈیلی ویجز ملازمین ایسے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں ۔