واشنگٹن( ویب ڈیسک) بازار میں دھوپ کا ایسا چشمہ سامنے آیا ہے جس کے عدسے دھوپ میں گہرے اور چھاؤں میں شفاف ہوجاتے ہیں بلکہ وہ آواز کے ذریعے آپ کو دھوپ سے خبردار کرتا ہے یا پھر چھاؤں میں بیٹھ جانے کا مشورہ بھی دیتا ہے ۔گلیٹس نامی یہ سن گلاس اگرچہ فیشن کے لحاظ سے نہیں بنایا گیا لیکن اس کے دیگر خواص اسے دوسرے چشموں سے ممتاز ضرور کرتے ہیں۔ اس میں نصب سینسر اور سپیکر سورج کے مزاج سے آپ کو خبردار کرتے ہوئے مفید مشورے بھی دیتا ہے ۔ اگر گرمی میں آپ کار چلارہے ہیں اور یا لمبے سفر پر غنودگی طاری ہوجائے تب بھی یہ چشمہ آپ کو اس حالت میں کار چلانے کے ممکنہ خطرات سے آگاہ کرتا ہے ۔