مکرمی !کورونا وائرس کے باعث نہ صرف انسانی صحت بلکہ معاشی حالات بھی گر رہے ہیں. آئی ایم ایف چیف نے عالمی مالیاتی بحران کی بھی گھنٹی بجا دی ہے. اسی طرح او ائی سی ڈی کے سیکرٹری جنرل نے عالمی معیشت کی بحالی میں گئی سال لگنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے. چھوٹی بڑی تمام فیکٹریوں سمیت کئی دوسرے ادارے بھی نقصانات میں ڈوب گئے ہیں۔ پی آئی اے کی ہی مثال لے لیتے ہیں. اب تک پی آئی اے کو 4 ارب کا نقصان ہوا ہے جو مارچ کے اختتام تک 6 ارب متوقع ہے. دنیا میں بڑے بڑے ممالک کی معیشت بیٹھ گئی ہے لیکن جہاں اندھیرا ہوتا ہے وہاں روشنی کی کرن بھی موجود ہوتی ہے. ہم سب کو اس وائرس کے ساتھ مل کر لڑنا ہوگا اور اپنے آپ کو محفوظ رکھنے کے لئے گھر میں قید ہونا ہوگا.میری وزیراعظم عمران خان سے گزارش ہے کہ فل الفور لوکل باڈیز ممبرز کو بحال کیا جائے کیونکہ ایک لوکل باڈی ممبر اپنے علاقے کی عوام کے بارے میں جتنا جانتا ہے شاید ہی کوئی دوسرا سوشل ورک یا فلاحی ادارے کا شخص جانتا ہوں۔ ( راجہ فرقان احمد)