لاہور(سپورٹس رپورٹر) بروقت سفری دستاویزات جمع نہ کروانے پر ازبکستان ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہو گیا، ازبک ہاکی ٹیم کی آئندہ ہفتے پاکستان آمد متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق ازبک حکام نے پاکستان کے ویزہ کیلئے سفری دستاویزات تاخیر سے جمع کروائیں جس کے باعث ان کا دورہ پاکستان تاخیر کا شکار ہوا ہے ۔ شیڈول کے مطابق ازبکستان ٹیم نے 21 اور 22 اپریل کی درمیانی رات پاکستان پہنچنا تھا۔ٹیم اب 28 اپریل کو پاکستان پہنچے گی۔