لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کوئی حکومت اس قدر نہیں گری جتنی پی ٹی آئی کی حکومت گری ہے ، ہر شعبہ زوال پذیرہے ۔ بے ر وزگاری، مہنگائی عروج پرہے ،جیسے یہ چل رہے ہیں ا ن کے بعد پاکستان حکومت چلانے کے قابل نہیں رہے گا۔پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگو میں انہوں نے کہاحکومت نے 17 ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے ہیں قرضوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے ۔حکومت صرف ہر چیز کا نوٹس لے رہی ہے ، اس نے وفاق اورصوبوں کا رشتہ بھی توڑ دیا،اتنی بڑی بات ہوئی لیکن وزیراعظم کہیں نظر نہیں آتے ، وہ غا ئب ہیں ،ان کے دل میں یہ ہے کہ انہیں کوئی اورلایا ہے ، ملک کوئی اورچلائے گا، موجودہ صورتحال میں نان کی قیمت 20 روپے جائے گی جبکہ وزرا کی بیان بازی جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے ،میں نے تو اس حکومت کا نام تباہی سرکار رکھ دیا ہے ،شبلی فراز نے پریس کانفرنس میں انتہائی چھوٹی بات کی۔گوجرانوالہ کے جلسے میں نواز شریف کا خطاب شیڈول میں تھالیکن کراچی کا شیڈول میں نہیں تھا۔ تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا حکومت تو اپوزیشن والوں کو نوسرباز ہی کہہ رہی ہے کیونکہ وزرا سے امید نہیں کہ وہ ایسی بیان بازی نہ کریں، شبلی فراز بڑے باپ کے بیٹے ہیں ان کو بات کرتے ہوئے خیال رکھنا چاہئے ، خواجہ آصف نے سنگین الزام لگایا،اس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے ،جو انداز گفتگو چل رہا ہے اس میں عمران خان کے اپنے رول کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،جو لوگ اقتدار کامزہ لوٹ چکے ہیں وہ ابھی تک عرش پرہیں زمین پرنہیں آئے ،ن لیگ میں شاہد خاقان جیسے اچھے لوگ بھی ہیں جن کی گردن میں سریا نہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وزرا اور ارکان این آرا و نہیں دونگا ،یہ کردیں گے وہ کردینگے پرہی چل رہے ہیں، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اگر نواز شریف کے داماد نہ ہوتے توان کو کوئی نہ پوچھتا۔