سینٹیاگو ( ویب ڈیسک) کائنات کے دوردرازکونے پرایک سیارہ دریافت ہوا ہے جو سورج کے گرد صرف 18 دن میں اپنا چکر مکمل کرلیتا ہے ۔اب تک کسی ستارے کے گرد کسی سیارے کی سب سے مختصر ترین دورانیے کی گردش کا انکشاف ہوا ہے اور اس کا نام این جی ٹی ایس 10 بی رکھا گیا ہے ۔ یہ ہمارے نظامِ شمسی کے سیارے مشتری، جوپیٹر سے ملتا جلتا ہے اور قدرے گرم بھی ہے ۔اس کی تفصیلات نوٹسس آف دی رائل ایسٹرونامیکل سوسائٹی چلی میں شائع ہوئی ہے ۔ اس کا سب سے اہم پہلو ہے کہ ایسے سیارے اپنی گردش کے دوران دھیرے دھیرے سورج کی جانب مائل ہوتے رہتے ہیں اور آخر کار اس کے اندرجاگرتے ہیں۔ ماہرِ فلکیات ڈینیئل بیلس نے کہا کہ اگلے دس سال میں مدار سے ہٹ کر یہ مرغولہ نما گردش شروع کرے گا یعنی اپنے سورج کی جانب بڑھے گا اور ہر چکر میں اس کے قریب سے قریب تر ہوتا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرین اگلے دس سال تک اسے نظر میں رکھیں گے ۔ اس طرح ہمیں سیارے کی ساخت اور اس مظہر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔اندازہ لگایا گیا ہے کہ خود اس کے سورج اور سیارے کو بنے دس ارب سال گزرے ہیں ۔