فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلبہ کی شکایات سننے کے لئے سکولوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں سی ای او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے کے حوالے سے طریقہ کار کا اعلان کردیا ۔ پہلے مرحلے میں ہائر سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں کھلی کچہریاں لگائی جائیں گی۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ز ضلع بھر میں ہر ماہ 400 سکولوں میں کھلی کچہریاں منعقد کریں گے ۔ سکول کھلی کچہری