لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کے 9 جون کو کئے گئے وعدوں سے منحرف ہونے و اساتذہ کے خلاف مقدمات درج کرنے پر ایپسا کا ہنگامی اجلاس منعقد ہو ا۔ معاہدوں کی خلاف ورزی پر احتجاج کرنے کا اعلان کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ایپسا کا ہنگامی اجلاس ہو اجس میں وزیر قانون, چیرمین CMIT اور سی سی پی او لاہور کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی خلاف ورزی پر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تنظیم کے سربراہ میاں شبیر احمدہاشمی وزیرتعلیم کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہیں کہ وہ تعلیمی روش کی بجائے سیاسی دشمنی پروان چڑھا رہے ہیں۔ 9 جون کے معاہدے کی ایک بھی شق پر عملدرآمد وزیرتعلیم کی وجہ سے نہیں ہوا۔ وزیرتعلیم مراد راس آمنے سامنے آکر مناظرہ کر لیں ہم عوام کو قائل نہ کر سکے تو استعفے دے دیں گے ۔ ایم ڈی پیف انتقامی کاروائیاں کرکے سکولز کینسل کر رہے ہیں۔