لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار استاد راحت فتح علی خاں 28 برس بعد سٹیج ڈرامہ دیکھنے پہنچ گئے ۔ معروف فنکاروں، فلم میکرز اور شائقین کی بڑی تعداد نے بھرپور انداز میں ان کا استقبال کیا۔لاہور کے تماثیل تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ’ ’میرے پاس تم ہو‘ ‘کے رائٹر و ڈائریکٹر نسیم وکی کی دعوت پر استاد راحت فتح علی خاں پہنچے تو ان کے استقبال کیلئے فلمساز چودھری اعجاز کامران، فیصل بخاری، کامیڈین آغا ماجد، ناصر چنیوٹی، سلیم البیلا ، کوریوگرافر پپوسمراٹ اور ساؤنڈ ریکارڈسٹ فاروق راؤ اور دیگر موجود تھے ، جونہی راحت فتح علی خاں ہال میں داخل ہوئے تو ان کا استقبال پھولوں کی پتیوں سے کیا گیا جبکہ شائقین نے تالیاں بجاتے ہوئے انہیں ویلکم کیا۔