ایڈنبرا(ویب ڈیسک) سکاٹ لینڈ کی ایک کمپنی پچھلے چند سال سے استعمال شدہ پلاسٹک بوتلوں کے ذریعے سڑکیں بنا رہی ہے جن کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ روایتی سڑکوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ پائیدار ہوتی ہیں۔ ’’میک ریبر‘‘ نامی کمپنی کے بانی ٹوبی مکارتھی ایک انجینئر ہیں۔ یہ کمپنی قائم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوّل تو وہ اپنے بچوں کو پلاسٹک سے بھرے سمندر دکھانا نہیں چاہتے اور دوم انہوں نے ہندوستان میں کچھ لوگوں کو سڑک کے گڑھے بھرنے کے لیے پلاسٹک پگھلا کر استعمال کرتے ہوئے دیکھا ہے ۔