مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور فلسطینی خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ قابض فوج کی چھاپہ مار کارروائی پر مشتعل فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہوگئے ۔فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں قابض صہیونی فوج نے گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ قابض فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا۔یہودی آباد کار مراکشی دروازے سے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوگئے اور بے حرمتی کی۔