مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)اسرائیلی فوج نے جمعرات کی صبح غزہ پٹی میں حماس کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے دوسری طرف درجنوں یہودی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی۔اسرائیلی فوج نے 10 فلسطینی اغوا کرلئے ،فورسزنے حماس رہنما کے گھر پر ہلہ بولا، مکانات مسماری کی جنونی مہم بھی جاری ہے ۔ اسرائیل کے بقول یہ حملہ فلسطینی علاقے سے بارود سے بھرے غباروں کی اسرائیلی علاقے میں لانچنگ کے جواب میں کیا گیا ہے ۔