لاہور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجدو المدارس پاکستان حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیلی بستیوں کے حوالے سے امریکی موقف عالمی قوانین کے خلاف ہے ،جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے حالیہ بیان سے پوری امت مسلمہ اضطراب کا شکار ہے ۔ اب یہ بات پوری دنیا کے سامنے کھل کر سامنے آگئی ہے کہ اسرائیل کو کس نے پیدا کیا اور اس کی پرورش کون کر رہا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہتے فلسطینی اسرائیلی ظلم و بربریت کا شکار ہیں لیکن دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔