لاہور( سپورٹس ڈیسک) ورلڈسنوکر چیمپئن محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی کپ جیتنا آسان نہیں تھا، جیت میرے اکیلے کی نہیں پورے ملک کی ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عالمی سنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حریف کو شکست دینے کی سب سے زیادہ خوشی ہوئی ۔