غزہ،منامہ(نیٹ نیوز،این این آئی)اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز پھر سعودی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے بحرین پہنچ گئی جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی تعلقات بھی بحال ہوگئے ہیں۔قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سکیورٹی میں یہودی آباد کاروں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بولا اور بیحرمتی کی ،فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کی حمایت میں سعودی کردار قابل تعریف ہے ۔اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی اور تجارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیلئے فضائی راستے کھول دیئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارے میں اہم سرکاری حکام پر مشتمل ایک وفد موجود ہے ۔اسرائیل نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریبی علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لئے 600 پناہ گاہیں تعمیر کرنے کا اعلان کیا ہے ۔