مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)فلسطین میں اسرائیلی فورسز اور یہودی شرپسندوں نے پھر قبلہ اول پر دھاوا بول دیا ،بیحرمتی کی،فلسطینی قومی کمیٹی نے کہا ہے کہ غزہ کے 70 فی صد شہری غذائی عدم تحفظ کاشکارہیں۔ فلسطینی مصنوعات کے بائیکاٹ کے خلاف اسرائیلی کسان سراپا احتجاج بن گئے ،وزیر دفاع کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیا۔ گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں 343 یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی،گزشتہ ہفتے اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی آباد کاروں، یہودی طلباء اور صہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت343 یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔فلسطین کی قومی کمیٹی نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ محاصرے کے نتیجے میں اہالیان غزہ 70 فی صد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں، عوام کو عالمی معیارکے مطابق خوراک دستیاب نہیں۔