مقبوضہ بیت المقدس،انقرہ (این این آئی) اقوام متحدہ کے مندوبین نے اسرائیلی ریاست کے ہاتھوں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسماری کی کارروائیاں فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے ۔دریں اثناترکی کی پارلیمنٹ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے دورہ اسرائیل کے دوران یہودی کالونیوں کے دورے کی شدید مذمت کی ہے ۔دوسری طرف جنوری 2018 کے بعد اب تک اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 75 فلسطینی بچے شہید اور پانچ ہزار 137 زخمی یا معذور ہوئے ۔