میلبورن (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلین اوپن ٹینس میں، دفاعی چیمپئن ناؤمی اوساکا اور سابق عالمی نمبر ایک سریناولیمزاورکوکو گف نے دوسرے راؤنڈ میں رسائی پا لی ۔ اپنے پہلے میچوں میں ناؤمی اوساکا جمہوریہ چیک کی باؤزکو وا سے مدمقابل ہوئیں ۔عالمی نمبر تین جاپانی کھلاڑی نے چھ دو سے پہلا سیٹ جیتا، ناؤمی اوساکا کے میچ میں زوردار سروس سے نیٹ ٹوٹ جانے کا منظر بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوا۔اسی کامیابی کو برقرار رکھتے ہوئے چھ چار سے فتح سمیٹ کر دوسرے سیٹ میں رسائی پائی، دوسرے میچ میں سرینا ولیمز کا روسی حریف پوٹاپوا کو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔امریکہ کی ہی کوکو گف نے تین مرتبہ کی چمپئن وینس ولیمز کو 7-6 اور 6-3 سے ہرایا ۔