مکرمی ! ڈاکٹر،انجینئر،وکیل،صحافی،سیاست دان حتیٰ کہ ہر شعبہ جات میں بے شمار لوگ ہیں جن کے پیچھے ایک استاد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں استاد کو بہت اعلیٰ رتبہ حاصل ہے استاد سے مراد صرف سکول یا کالج میں پڑھانے والے نہیں بلکہ ہر وہ شخص استاد ہے جو کسی کو کوئی اچھی بات بتلائے یا کوئی ہنر سکھا دے۔استاد و ہ ہستی ہے جو اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتا۔ استاد کی عظمت کی کوئی قیمت نہیں ہوتی وہ بے لوث ہوتا ہے اگر کسی استاد کو ضرورت ہے تو صرف عزت و تکریم کی جو اس کو خوشی دیتی ہے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہر سال 5اکتوبر کو دنیا بھر میں عالمی یوم اساتذہ منایا جاتا ہے مختلف ممالک میںیہ دن مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔دنیا بھر میں اساتذہ کو جہاں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے وہاں کئی ایسے علاقے ہیں جہاں استاد کو انتہائی ہتک آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جو استاد کی قدر نہیں کرتا وہ کامیاب نہیں ہوتا ۔ (چوہدری عرفان ا عجاز)