اسلام آباد (لیڈی رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون جج لبنیٰ سلیم پرویز نے حلف اٹھا لیا ،لبنیٰ سلیم پرویز کے ہمراہ دو مزید ججز فیاض احمد جندران اور غلام اعظم قمبرانی نے بھی بطور ہائی کورٹ کے جج حلف لیا ۔حلف برداری کی تقریب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں جسٹس عامرفاروق، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سمیت وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے تینوں نئے ججز سے حلف لیا۔تینوں ججز کو ایک سال کی مدت کیلئے بطور ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا ہے ۔جبکہ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے بائیکاٹ کے باوجود وکلا کی کثیر تعداد نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد ایڈیشنل ججز جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز ، جسٹس فیاض احمد جندران اور جسٹس غلام اعظم قمبرانی نے فرائض کی ادائیگی شروع کر دی اور مقدمات کی سماعت کی۔یاد رہے کہ جسٹس طاہرہ صفدر کو پاکستان میں ہائی کورٹ کی تاریخ کی پہلی خاتون جج بننے کا اعزاز حاصل ہے ۔ جج حلف