لاہور(کلچرل رپورٹر) لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ایگزیکٹوڈائریکٹر ثمن رائے کی زیر صدارت ’’ہفتہ رحمتہ اللعالمینؐ ‘‘ کو شان شایان طریقے سے منانے کے لئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی ثقافتی ورثہ کو بھر پور انداز میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ کے نبی ﷺسے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ،اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو امن و سلامتی اور پیار و محبت کا درس دیتا ہے ، الحمرا میں ہفتہ بھر سیرت النبی ؐپر پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔نعتیہ مشاعرہ بھی ان تقریبات کا حصہ ہوگا جس میں ملک بھر سے شعراء کرام کو مدعو کیا جائے گا۔الحمرا میں اسم َمحمد ﷺ پر مبنی نمائش جاری ہے جو ہفتہ سیرت النبی ؐ کا حصہ ہے۔