لاہور( کامرس ڈیسک)جدید ترین سہولیات سے آراستہ پاکستان کی پہلی کیپیٹل سمارٹ سٹی کی افتتاحی تقریب میں شہریوں ،سرمایہ کاروں اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ،کیپیٹل سمارٹ سٹی میں سنگاپور طرز کی سمارٹ سٹی جیسی جدید سہولیات میسرہونگی،کیپیٹل سمارٹ سٹی اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے پانچ کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے ،افتتاحی تقریب میں شہریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گروپ چیف آپریٹنگ آفیسر محمد اسلم ملک نے کہا کہ حبیب رفیق کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ سنگاپور میں سمارٹ سٹی منصوبے کی طرز کا منصوبہ پاکستان میں شروع کیا جارہا ہے ،یہ اپنی نوعیت کا منفرد منصوبہ ہوگا جس میں بنیادی سہولت موٹروے پر منظورشدہ انٹرچینج ہے ،سمارٹ سٹی منصوبہ فیوچر ڈویلپمنٹ ہولڈنگ اور حبیب رفیق کے اشتراک سے پاکستانی عوام کیلئے پیش کیا جارہا ہے ۔ سمارٹ سٹی منصوبہ پاکستان کا پہلا اور دنیا کا23واں منصوبہ ہوگا جس کے ماسٹر پلان میں رہائشی بلاک کمرشل،فارم ہاؤسز کے علاوہ اور بہت کچھ شامل ہے ۔تقریب میں وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے بھی شرکت کی۔