اسلام آباد ، فیصل آباد (وقائع نگار خصوصی، خصوصی رپورٹر ) اسلام آباد پولیس کی چوکی پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا ، مسلح افراد 3 پولیس اہلکاروں کو یرغمال بناتے ہوئے ان سے نقدی اور سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہو گئے ۔ ایس ایچ او بنی گالہ کے مطابق جگیوٹ میں چوکی نہیں، وہاں ایگل سکواڈتعینات ہے ، 2 پولیس اہلکاروں کو مسلح افراد نے لوٹ لیا ، گل معاز نامی پولیس اہلکار کا پسٹل اور 35 سو روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے ، فیصل آباد میں مسلح افراد کا پولیس پارٹی پر حملہ کردیا ، مسلح افراد کانسٹیبل کو اغوا کرکے لے گئے ، 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے ، رانا راحیل نامی شخص نے 15پر کال چلائی کچھ مسلح لوگ میرے ملکیتی ٹیوب ویل 192گ ب اوڈاں والی زبردستی ٹیوب ویل چلا رہے ہیں ، پولیس پارٹی پہنچ گئی تو پہلے سے ہی مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، لڑائی میں کانسٹیبل تنویر عباس ،محمد شفیق شدید خمی ہو گئے ، پولیس نے 38نامزد اور 70نامعلوم افراد کیخلاف پرچہ درج کر لیا۔