اسلام آباد( پ ر)ایسوسی ایشن ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس( اے سی سی اے )، برٹش ڈپٹی ہائی کمیشن کراچی ، پاکستان بزنس کونسل Council's Centre of Excellence in Responsible Business (CERB) اور CFAسوسائٹی پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں عالمی یوم اخلاقیات2019 (Global Ethics Day) کے موقع پر ایک کانفرنس منعقد کی گئی۔کانفرس میں ممتاز پالیسی سازوں اور اہم کاروباری شخصیات کے علاوہ فکری رہنماؤں نے شرکت کی۔اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصدڈیجیٹل پیش رفت، سخت قواعد وضوابط اور صارفین کے تبدیل ہوتے ہوئے رویوں کے باعث نئی اخلاقی پیچیدگیوں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔کانفرنس کے مہمان خصوصی، وزیر اعظم کے مشیر برائے ادارتی اصلاحات اور کفایت شعاری، ڈاکٹر عشرت حسین تھے ۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے واضح کیا کہ کس طرح اخلاق اور پاکستان کی عالمی مسابقتی صلاحیت اور ملک میں کاروباری کرنے کی آسانی کے درمیان قریبی تعلق ہے ۔