لاہور(کرائم رپورٹر )اسلام پورہ بند روڈ پر چار سالہ بچی کے گلے میں ڈور پھر نے سے شدید زخمی ہو گئی،زخمی فاطمہ کو طبی امداد کے لیے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا بتایا گیا ہے چار سالہ فاطمہ والد کے سا تھ جشن آزادی کے موقع پر گھر سے موٹرسائیکل پر نکلی، بند روڈ پر ڈور پھرنے کا واقعہ پیش آیا، فاطمہ میو ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ میں داخل ہے تاہم اسلام پورہ اور ساندہ پولیس حدود کی لڑائی لڑتی ایک دوسرے پر مدعا ڈالتی رہی،سی سی پی او لاہور نے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ دوسری جانب یوم آزادی کے موقع پر لاہور شہر میں سینکڑوں پتنگیں اور کیمیکل ڈور سپلائی ناکام تین ملزمان گرفتارکر لئے ۔پو لیس کے مطا بق گرفتار ملزمان میں محمد طلحہ، نصیر اور فواد شامل ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے 300 سے زائد شدہ پتنگیں اور درجنوں کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کرلیں۔