لاہور ( پ ر) انجمن حمایتِ اسلام کے صدر جسٹس منظور حسین سیال نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے نتیجے میں پوری دنیا اور ملک بھر کے تمام ادارے مسائل اور بحران سے دوچار ہیں۔ ان حالات میں بھی انجمن حمایتِ اسلام کے تعلیمی اور رفاہی ادارے ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ گذشتہ روزانجمن حمایتِ اسلام کی جنرل کونسل کے ایوان نے 39کروڑ77 لاکھ روپے کا بجٹ 2020-21منظور کر لیا۔ سیکرٹری جنرل انجمن میاں محمد منیر نے بجٹ تقریر میں کہا کہ اخراجات کا تخمینہ 29کروڑ83لاکھ روپے ہے ۔ یہ 14لاکھ 58ہزار روپے کا فاضل بجٹ ہو گا۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انجمن حمایتِ اسلام نے مالی سال کے بجٹ میں سافٹ ویئر ڈیویلپمینٹ کے لیے ایک ملین روپے اور آئی ٹی سنٹر کے لیے 2 ملین روپے رکھے ہیں۔ کیپشن:انجمن حمایتِ اسلام کے بجٹ اجلاس میں سیکرٹری جنرل میاں محمد منیر بجٹ تقریر پیش کر رہے ہیں۔