اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں بچوں کو گھریلو مزدور رکھنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعہ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر پر پابندی عائد کی گئی ۔ اس فیصلے کو کابینہ کے فیصلے میں پہلے منظور کرلیا گیا تھا۔ چائلڈ ڈومیسٹک لیبر 1991ئکے تحت چلڈرن ایمپلائمنٹ ایکٹ کے تحت ممنوعہ ہے کہ بچوں کو گھروں میں مزدوری کیلئے رکھا جائے ۔ صوبے بھی اس قانون کوایک آسان صوبائی اسمبلی قرارداد کے ذریعے اپنا سکتے ہیں۔ پاکستان میں پہلی بار بچوں کی گھریلو مزدوری پر باقاعدہ پابندی عائد کی گئی ہے ۔