لاہور ( سٹاف رپورٹر) شیعہ علماکونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے اسلامی تحریک نائیجیریا کے قائد آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ معروف عالم دین کے ساتھ بھارتی حکومت کی بدسلوکی اور علاج معالجے سے انکار کرکے واپس نائجیریا بھیجنے کی مذمت کی اور کہا ہے کہ بھارت انسانی ہمدردی اور مہمان نواز سے عاری ہے ۔ قید میں موجود مختلف بیماریوں سے دوچار مریض مجاہد عالم دین کو واپس بھیجنا افسوسناک ہے ۔ ایک بیان میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ابراہیم زکزاکی نائجیریا کے مذہبی رہنما ہیں جن کی اسلام کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔